سپیکر بلوچستان جناب کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئ نے ڈسٹرکٹ قلعہ عبداللہ چمن کرکٹ ایسوسی ایشن سے pcb صادق کرکٹ گراؤنڈ میں واٹر سپلائی سکیم کی تعمیری کام کرنے کا وعدہ پورا کردیا
یاد رہے رمضان المبارک میں ڈپٹی میئر مطیع اللہ خان اچکزئ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ صدر سید حاجی عبدالرازق آغا سیکریٹری حاجی جمیل الرحمن اور خزانچی سخی محمد نے سپیکر بلوچستان جناب کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئ سے ملاقات کی تھی اور اس اہم اور دیرینہ مسئلے پر بات چیت کرنے کے بعد اس مسئلے کو حل کرنے کی امید ظاہر کی تھی سپیکر بلوچستان نے وعدے کے مطابق pcb صادق کرکٹ گراؤنڈ واٹر سپلائی مسئلے کو psdp میں رکھنے اور باقاعدہ طور پر اسے منظور کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی سپیکر بلوچستان نے pcb صادق کرکٹ گراؤنڈ واٹر سپلائی کا دیرینہ مسئلہ psdp میں رکھنے کے بعد منظور بھی کرالیا جسپر بہت جلد تعمیری کام کا آغاز کردیا جائے گا ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس احسن اقدام کو سراہا اور سپیکر بلوچستان جناب کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق خان اچکزئ کا تہہ دل سے شکریہ آدا کیا اور امید ظاہر کی کہ سپیکر بلوچستان سپورٹس اور گراؤنڈز میں درپیش مسائل کے حل کیلیئے عملی اقدامات کرینگے۔



Comments
Post a Comment